لاہور ٹیسٹ میں چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کو اس کو جیت کے لیے مزید 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹ درکار ہیں۔
ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ کپتان ایڈن مارکر 3 اور ویان مولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں نعمان علی کے نام رہیں۔
پاکستان کی دوسری اننگز
تیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکی اور 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسری اننگز میں بابر اعظم 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، عبداللّٰہ شفیق 41، سعود شکیل 38، محمد رضوان 14، نعمان علی 11، کپتان شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کے متھو سوامی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز
جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔