کراچی، سینٹرل جیل سے رہائی پانے والا شخص قتل

Calender Icon بدھ 15 اکتوبر 2025

کراچی میں سینٹرل جیل سے رہا ہونے والی شخص کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس سے دو قبائل میں تنازع تھا۔

پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، مقتول سینٹرل جیل سے باہر نکلا تھا تعاقب کرکے کچھ ہی دور قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول امیر بخش کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دو قبائل میں تنازع بھی ہوگیا تھا۔

امیر بخش کی آج جیل سے رہائی کا مخالفین کو بھی علم تھا اور گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل میں تھا۔