جنگ بندی معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

Calender Icon پیر 15 جون 2026

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی توانائی منڈی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ جو عالمی معیار کا تیل سمجھا جاتا ہے 3.8 فیصد کمی کے بعد 84.02 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی خام تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

مزیدپڑھیں:امریکا۔ایران معاہدہ، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کا خیرمقدم، یورپی ممالک کی بھی حمایت

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگی جس کے بعد مارکیٹ میں مزید مثبت ردعمل سامنے آیا۔