ترجمان ایرانی افواج(IRGC) کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام نے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اتحادیوں کے تعاون سے امریکہ اور اسرائیل کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ان کے پاس ’شکست تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں آج رات سے ختم کردی جائیں گی ۔ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کی بحری ناکہ بندی بھی فوری ختم کی جائے گی ۔ فریق ثانی نے معاہدے کی پاسداری کی تو ہی حتمی مذاکرات ہوں گے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق معاہدہ سپریم لیڈر کے فریم ورک کے تحت طے ہوا ۔ مذاکراتی عمل میں عوام کی مکمل حمایت حاصل رہی۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا
قبل ازیں ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ بھی رکھ دیا۔ نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اسرائیل فوری طور پر جنوبی لبنان سے انخلا کرے۔ کہا اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے،ایم او یوکا متن دستخط کے بعد شائع کیاجائے گا، حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات 60 دن کی مدت میں منعقد کیے جائیں گے۔












پیر 15 جون 2026 