مری، ایوب نیشنل پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 سالہ شخص زخمی، اسپتال منتقل

Calender Icon منگل 16 جون 2026

ایوب نیشنل پارک (Ayub National Park)میں اچانک آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ محمد وقاص خان کے نام سے ہوئی ہے جو آسمانی بجلی کی زد میں آ کر متاثر ہوا۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔