پنجاب میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ144 نافذ، 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

محکمہ داخلہ پنجاب(Punjab) نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام (17 جون تا 26 جون) صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، جس کے تحت 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی جبکہ کسی نئی روایت یا سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفعہ 144 کے تحت مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی جذبات، عقائد اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں، اشاروں، بیانات اور تبصروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔