سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

سندھ کابینہ (Sindh Cabinet)نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں بجٹ 27-2026 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال میں بھی سندھ کے لوگوں کیلئے مزید کاکم کریں گے، نئے سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر غریت کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: آسٹریا نے اردن کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا

یاد رہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا 3400 ارب روپے کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، صوبے کا مجموعی ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہوگا۔

صوبائی ترقیاتی پروگرام 385 ارب روپے کا ہوگا، جس میں 3594 جاری سکیمز شامل ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر منظور شدہ 120 سکیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سندھ کی مجموعی آمدن کا 73 فیصد این ایف سی پر انحصار ہے، تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔