پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے جس دوران پاکستان نے سرمایہ کاروں (Investers)کیلئے محفوظ، مستحکم اور سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور کینیڈا میں جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شریک ہے۔
افتتاحی اجلاس میں کینیڈا کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا بیورو کرسچین بریاں نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات دونوں ممالک کیلئے نتیجہ خیز، تعمیری اور باہمی مفاد کے حامل ثابت ہوں گے۔
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاروں کے تحفظ اور کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ اس معاہدے سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دوطرفہ اقتصادی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم ، بلاول بھٹو اہم ملاقات، جی بی حکومت اور بجٹ پر تفصیلی گفتگو
اعلامیے کے مطابق مذاکرات کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ اور مستحکم فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر دوہزار پچیس میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔












بدھ 17 جون 2026 