پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا فیصلہ

Calender Icon بدھ 15 اکتوبر 2025

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی (سیز فائر) کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، یہ عارضی جنگ بندی آج شام 6 بجے سے شروع ہو کر 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ اس دوران دونوں فریق تعمیری بات چیت کے ذریعے موجودہ مسائل کا مثبت اور پائیدار حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

عارضی جنگ بندی کا فیصلہ سرحدی تناؤ کو کم کرنے اور دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ اس دوران کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی سے گریز کیا جائے گا تاکہ بات چیت کے عمل کو کامیاب بنایا جا سکے۔