شہر قائد(Karachi) کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب ایک نڈر شہری نے اپنی بہادری سے ڈکیتی کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر آنے والے مسلح ڈاکوؤں کو اپنی جان بچا کر پیدل ہی بھاگنا پڑا۔ اس سنسنی خیز واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
زمان ٹاؤن میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے ایک دکان پر دھاوا بولا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ اس دوران قریب ہی گھر میں موجود ایک شہری نے ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھ لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی۔
مزیدپڑھیں:کتنے لاکھ پر کتنا ٹیکس؟ تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
شہری کی جانب سے اچانک ہونے والی فائرنگ سے ڈاکو شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور اپنی موٹر سائیکلیں وہیں چھوڑ کر پیدل ہی گلیوں میں فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔












جمعہ 19 جون 2026 