اگر کسی پاکستانی کا پاسپورٹ(Passport) گم ہو گیا ہے تو وہ کیسے دوبارہ بنوا سکتا ہے اس کی تفصیلات سے آگہی حاصل کریں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (DGI&P) نے ایسے پاکستانی شہری، جو بیرون ملک سفر کے لیے درکار اپنی سفری دستاویزات کھو چکے ہیں۔ انہیں پاسپورٹ دوبارہ جاری کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
وہ شہری جو پاکستان میں ہی رہتے ہیں اور اپنا پاسپورٹ کھو چکے ہیں، وہ فوری طور پر اپنے گمشدہ پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائیں، جس میں پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ نمبر کی تفصیلات درج ہوں۔
اگر پاسپورٹ نمبر یاد نہیں تو درخواست دہندگان اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کی کاپیوں کے ساتھ، اگر بچے نا بالغ ہیں تو چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) کے ساتھ ایک تحریری درخواست جمع کروا کر قریبی علاقائی پاسپورٹ میں تھانے سے جاری یہ رپورٹ علاقائی پاسپورٹ آفس میں جمع کرائیں۔
تاہم وہ پاکستانی جو بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے لیے کچھ اضافی شرائط لاگو ہوتی ہیں۔
اگر کوئی فرد تیسری بار اپنا پاسپورٹ کھو دیتا ہے، تو بیرون ملک متعلقہ پاکستانی مشن اس کیس کا جائزہ لے سکتا ہے۔ جو مزید ہدایات کے بعد اس کیس کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بھیجے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
گُم ہونے کی صورت میں پاسپورٹ فیس:
اگر پاسپورٹ پہلی بار گُم ہوا ہے تو اس کی فیس مقررہ سے دو گنا زائد وصول کی جائے گی جب کہ دوسری بار گُم ہونے کی صورت میں فیس چار گنا زائد ہوگی۔
گمشدہ 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ مدت والے پاسپورٹ کی فیس کے موجودہ ڈھانچے کے تحت، عام پروسیسنگ کے تحت 9,000 روپے اور ارجنٹ بنیادوں پر 15,000 روپے ہے۔
10 سال کی میعاد کی مدت کے لیے، عام پروسیسنگ فیس بڑھ کر 13,400 روپے اور ارجنٹ بنیادوں پر 22,400 روپے ہو جاتی ہے۔
72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی قیمت عام پروسیسنگ کے لیے 16,400 روپے اور 5 سال کی میعاد کے ساتھ فوری کارروائی کے لیے 27,000 روپے جب کہ 10 سال کی میعاد کی مدت کے لیے، فیسیں بالترتیب 24,800 روپے اور 40,400 روپے ہیں۔
100 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے، درخواست دہندگان کو 18,000 روپے نارمل پروسیسنگ اور 36,000 روپے فوری کارروائی کے لیے 5 سال کی میعاد کے لیے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ 10 سالہ میعاد کے پاسپورٹ کی متعلقہ فیس عام زمرے کے تحت 27,000 روپے اور فوری زمرے کے تحت 54,000 روپے ہے۔












جمعہ 19 جون 2026 