کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوا۔ بارش کے باعث میچ کو 31 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات سے دوچار رہی اور ٹیم نے 31 اوورز میں 9 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ چارلی ڈین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے 6 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی پاکستانی فاسٹ بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔ سعدیہ اقبال نے 2، جبکہ ڈیانہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ لی۔
ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 31 اوورز میں 113 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان نے 6.4 اوورز میں بغیر وکٹ گنوائے 34 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی، جس کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔