بھارت نے امریکی صدر کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

مودی سرکارپر امریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نے ٹرمپ سرکار کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے-امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو  روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی،،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں  روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے،،صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے  مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے،،امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور  پر  روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا-