بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے،عثمان جاوید

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے-یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں،،، عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،،،،پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں-