سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون(Usma Sharoon) نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ نے نوجوانوں کو پروفیشنل کرکٹر بننے کا راستہ بتایا ، سکول میں پڑھنے والے بچے اب پی سی بی کے سکول کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھی آگے آ سکتے ہیں ۔
اسامہ شارون کا کہناتھا کہ سکول ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر کھلاڑی اپنے ریجن کی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹیموں میں جگہ بنا سکتے ہیں ، انڈر 15 اور انڈر 17 ریجنل ٹیموں میں ٹرائلز کے ذریعے بھی جگہ بنائی جا سکتی ہے ، کھلاڑی ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھی ریجنل کرکٹ میں آسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:گلگت، پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا، ذرائع
انہوں نے کہا کہ 19 سال سے بڑی عمر کے کھلاڑی اپنے اپنے ضلع میں چیلنج لیگ ٹورنامنٹ کھیل کر انٹر ڈسٹرکٹ تھری ڈے ٹورنامنٹ سے کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں ، ریجنل کرکٹ میں سلیکشن کے بعد کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیسے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکتے ہیں ، ریجنل کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی قومی سلیکشن کمیٹی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کی نظروں میں بھی آسکتے ہیں۔












ہفتہ 20 جون 2026 