واٹس ایپ(Whatsapp) میں اینڈرائیڈ(Andriod) صارفین کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ٹریکنگ پورٹل اور منیجنگ چیٹ بیک اپس نامی فیچرز کی آزمائش بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
ٹریکنگ پورٹل بنیادی طور پر ایک ایسا فیچر ہے جس سے صارفین کو علم ہوگا کہ اس وقت ان کا کونسا کانٹیکٹ آن لائن ہے۔
ایسا ایک سبز رنگ کے ڈاٹ سے معلوم ہوگا جو اس وقت آن لائن کانٹیکٹ کے برابر نظر آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن صارف کی پروفائل فوٹو پر ایک چھوٹا سبز ڈاٹ یا نکتہ نظر آئے گا جو اس بات کا عندیہ دے گا کہ وہ فرد اس وقت واٹس ایپ کو استعمال کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ویبہو سوریاونشی کی سری لنکا کیخلاف تیز ترین 50، نیا عالمی ریکارڈ قائم
اس طرح آپ کسی کانٹیکٹ کی دستیابی کا علم چیٹ انفو اسکرین سے ہوگا اور آپ کو کسی چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جہاں اس کانٹیکٹ کے نام کے نیچے آن لائن لکھا ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنے آن لائن اسٹیٹس کو پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے چھپا سکیں گے۔
یہ گرین ڈاٹ ڈیزائن فیس بک اور انسٹا گرام میں آن استعمال ہونے والے آن لائن انڈیکٹرز سے ملتا جلتا فیچر ہے، جس سے صارفین کو علم ہوتا ہے کہ رئیل ٹائم میں کونسا فرد چیٹ کے لیے دستیاب ہے۔
آن لائن انڈیکٹر کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے بیک اپ منیجمنٹ سیکشن کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ماضی کے بیک اپس کو دیکھنے، ڈیلیٹ اور ڈپلیکیٹ بنانے میں مدد فراہم کرے گا، جس سے انہیں اپنی ڈیوائسز میں اسٹوریج اسپیس کو صاف کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔
مگر جب بھی یہ متعارف کرایا جائے گا تو اس میں گوگل ڈرائیو اسٹوریج کا شارٹ کٹ بھی اس میں موجود ہوگا۔












اتوار 21 جون 2026 