انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

بھارتی اسکواڈ کی قیادت نوجوان اوپنر شبمن گل(Shbman Gill) کریں گے، جبکہ شریاس آئیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وکٹ کیپرز کے طور پر کے ایل راہول اور ایشان کشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔

بولنگ شعبے میں جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ اور گرنور برار کو موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے۔ ہاردیک پانڈیا فٹنس مسائل کے باعث شامل نہیں کیے گئے، یشسوی جیسوال کو ڈراپ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایشین اسکواش کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کیخلاف شکست

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 14، 16 اور 19 جولائی کو انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔