کراچی میں نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 2 بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 2 بچے زیر علاج ہیں۔

واقعے کے بعد ملزم نے بھی مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔