وراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا حق ہے، صدرزرداری

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا حق ہے، غذائی تحفظ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے-خوراک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدرِ زرداری نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، ہر گھر میں خوراک پہنچے،،،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں زراعت معیشت کی بنیاد اور کروڑوں افراد کی روزی کا ذریعہ ہے، موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور مہنگائی خوراک کی قلت میں اضافہ کر رہے ہیں، کئی خاندان آج بھی صحت مند غذا کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے-انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی ایک تشویشناک چیلنج ہے، حکومت موسمیاتی لحاظ سے موزوں کاشت کاری کو فروغ دے رہی ہے، بہتر آبی و زمینی انتظام اور خوراک کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،،،،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے اقدامات جاری ہیں، خوراک کے ضیاع کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ اور کمزور طبقات کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے-