میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی(Zohran Mamdani) نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسینؓ کی قربانی انصاف اور سچائی کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ یاد، قربانی اور غور و فکر کا دن ہے، 10 محرم ہمیں حضرت امام حسینؓ کی سچائی، وقار اور حق پر ثابت قدم رہنے کی یاد دلاتا ہے، امام حسینؓ کی لازوال میراث، ایمان، خدمت خلق اور انصاف کیلئے جدوجہد ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کی طاقت مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے باہمی احترام اور ظلم و ناانصافی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں مضمر ہے۔












جمعہ 26 جون 2026 