لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی(Lionel Messi) نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

لیونل میسی اردن کے خلاف میچ میں گول کر کے فیفا ورلڈکپ کے دوران مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ نیا ریکارڈ قائم کر کے جسٹ فونٹین اور جائرز ینہو کا مسلسل 6 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔

لیونل میسی نے 80 ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کر کے ارجنٹینا کی برتری کو 1-3 کیا تھا، مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022ء میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے شروع ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں:پرو ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان نے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ اُنہوں نے 2022ء میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کر کے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

2026ء ورلڈکپ میں لیونل میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں اور اب اردن کے خلاف گول کے بعد میسی کے ورلڈکپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958ء جب کہ برازیل کے جائرز ینہو نے 1970ء میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے۔