آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی، ایرانی وزیرخارجہ

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کےساتھ نیوزکانفرنس کرتےہوئےکہا آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہےگی،امریکی حملے آبنائے ہرمز کی بحالی میں رکاوٹ ہیں،خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرےفریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائےگی۔

انہوں نےکہا کہ یہ جنگ پورے خطے کےلیے نقصان دہ ہے،خطے کو محفوظ رکھنے کےلیے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا، اسرائیل کا لبنان سے انخلا، وہاں حملے روکنا امریکا کےساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کا طریقہ کیا ہے؟

ایرانی وزیرخارجہ نےکہاعراقی حکومت نےایران پرحملوں کی مذمت کی ہے،جس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،عراق کےساتھ اسٹریٹجک تعاون کومزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نےکہا عراق کے ایران کے تاریخی ،ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں،ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ بہت سے امور پر بات چیت ہوئی،آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،خطے میں ایک طرف جنگ بندی ،دوسری طرف آبنائے ہرمز میں جھڑپیں ہورہی ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش نے عراق کی مالی اور معاشی صورتحال کو متاثر کیا،ایران امریکا جنگ کے دوران عراق کو کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔