جونیئر ہاکی کپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے زیر کر لیا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے کیے۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 3- 3 گول سے برابر رہا تھا۔

پاکستان ٹیم اب جمعے کو آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔