سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 29 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon پیر 29 جون 2026

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد(Pak afghan border) پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 29 کارندوں کو ہلاک کردیا۔

اٹھائیس جون کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا جس میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔

اس کے علاوہ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔ ان مراکز میں دہشت گردوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جو تباہ ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:ہالا، علامہ راشد محمود سومرو کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، گارڈ شدید زخمی، علامہ سومرو محفوظ رہے

آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں اور تب تک جاری رہیں گے جب تک غیر ملکی پیسے اور حمایت سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں بند نہیں ہو جاتیں۔