برازیل نے جاپان کو واپسی کا ٹکٹ تھما کر پری کوارٹر کی سیٹ کنفرم کرلی

Calender Icon منگل 30 جون 2026

فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026 کے اہم میچ میں برازیل نے جاپان کو ناک آؤٹ کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

برازیل نے جاپان کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی اور پری کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی اور جاپان کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ہے۔

پہلے ہاف کے اختتام پر جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی جب مڈ فیلڈر سانو نے 29ویں منٹ میں گول سکور کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:یورپ کے بعد امریکا میں شدید گرمی کی لہر، خطرناک ہیٹ ویو کی وارننگ

دوسرے ہاف میں برازیل نے جاپان کے خلاف گول کرکے برتری ختم کردی، برازیل کے کیسمیرو نے 56ویں منٹ پر گول سکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کیا۔

برازیل کی جانب سے گیبریل مارٹی نیری نے کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ادھر فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر لیاری میں خوب جشن منایا جارہا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی لیاری سٹیڈیم میچ دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔