ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق جون 2026ء میں ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح (inflation rate)وزارتِ خزانہ کے 11 سے 12 فیصد کے تخمینے کے مطابق رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مئی میں سالانہ مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد تھی۔
ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی آئی، جبکہ شہری علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 0.47 فیصد کم ہوئی۔
مزید پرھیں:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
ادارہ شماریات کے مطابق جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔












بدھ 1 جولائی 2026 