پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3 ہزار 748 پوائنٹس کا اضافہ

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج(Stock Exchange) (پی ایس ایکس) میں نئے مالی سال کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 3 ہزار 748 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 57 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 343 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 540 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا آئی آر جی سی کے کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔