خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات سےتیزبارش اور سیلاب سےنقصانات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے (Lightning Strike)سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔
پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش سے27 مکانات متاثر ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں سیلاب کے باعث 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔ سیلاب سے 4 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں:چشمہ بیراج پردوران پکنک 2 لڑکیاں دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتہ
اپرچترال کے علاقے یارخون اور مستوج میں سیلاب سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں سیلاب سے بند 2 رابطہ سڑکیں ٹریفک کےلیے بحال کردی گئیں۔












بدھ 1 جولائی 2026 