پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے: دبئی میں فائٹرز کا بڑا مقابلہ

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

دبئی: پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والے ایک بڑے مقابلے میں پاکستانی فائٹر رضوان علی 23 اکتوبر کو بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کے مدمقابل ہوں گے۔ اس فائٹ کو “بگر دِن دا سپرباؤل” کا نام دیا گیا ہے، جو شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوگا۔

رضوان علی پاکستانی پرچم بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں اور 10 فائٹس میں 10 شاندار فتوحات اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے پاکستانی شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

دبئی میں ہونے والا یہ مقابلہ نہ صرف دونوں فائٹرز بلکہ پاک بھارت شائقین کے لیے بھی ایک اہم ایونٹ ہے۔ رضوان علی کی جیت کی امیدوں نے پاکستانی پرستاروں کو پرجوش کر رکھا ہے، جبکہ بھارتی فائٹر رانا پرتاپ سنگھ بھی اپنی تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ مقابلہ دبئی کے کھیلوں کے منظر نامے میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، اور پاکستانی شائقین اپنے ہیرو کی فتح کے لیے پرامید ہیں۔