راولپنڈی(Rawalpindi) میں قیدی وین سے فرار ہونے والے حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پولیس نے ایک اور فرار ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت وہاب کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سنگین مقدمے میں گرفتار تھا اور قیدی وین سے فرار ہونے والوں میں شامل تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد فرار ہو کر دوبارہ گرفتار کیے جانے والے حوالاتیوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں مسلسل مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں جبکہ باقی فرار ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت اور پاکستان کی 117 ممتاز شخصیات کا شہباز شریف اور نریندر مودی کو کھلا خط
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور حوالاتیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تحصیل کچہری کہوٹہ سے پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 14 قیدی گزشتہ روز فرار ہوگئے تھے چار قیدیوں کو پولیس نے موقع پر ہی پکڑلیا تھا۔












جمعرات 2 جولائی 2026 