چمن: سکیورٹی ذرائع نے افغان طالبان کے اس جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا کہ بابِ دوستی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بابِ دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت میں موجود ہے۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جس کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان نے بابِ دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان نے خود اپنی جانب کے گیٹ کو بارودی مواد سے تباہ کر کے ڈرامہ رچایا۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ افغان طالبان مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے بابِ دوستی کی تصاویر جاری کیں، جو افغان دعوے کی نفی کرتی ہیں۔
پاکستان نے ایک بار پھر اپنے پرامن موقف کو برقرار رکھتے ہوئے افغان طالبان کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔












جمعرات 16 اکتوبر 2025 