کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کی سالگرہ پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں منائی گئی۔
ڈیانا بیگ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا، جس میں ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ تمام کھلاڑیوں اور سٹاف نے ڈیانا کو سالگرہ کی دلی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پاکستانی ٹیم کی کھلاڑیوں نے ڈیانا بیگ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں کامیابیوں کی دعائیں کیں۔












جمعرات 16 اکتوبر 2025 