سوسائٹیز نےمعصوم شہریوں کو دریائے راوی کی زمین بیچ کر اربوں کمالیے، خواجہ آصف

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

پچھلے سال بے شمار گھر سیلاب سے تباہ ہوئے، برسات آنے والی ہے، دعا ہے مزید معصوم لوگ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہیں؛ وزیر دفاع کا بیان(Housing Societies)

اسلام آباد، وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ملک میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان اور زمینوں پر قابض مافیا کی جانب سے عام شہریوں کی زندگیوں اور عمر بھر کی جمع پونجی سے کھیلنے کے سنگین معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔

دریائے راوی کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں اور برسات کے موسم میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے انتظامیہ اور متاثرین کو خبردار کردیا۔ خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ پچھلے سال بے شمار ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے دریائے راوی کے قدرتی بہاؤ اور اس کی ملحقہ زمین کو لاوارث اور لاوارث سمجھ کر وہاں غیر قانونی طور پر پلاٹس کاٹ دیئے۔

ان سوسائٹیوں کے مالکان نے ان خطرناک جگہوں کو معصوم اور سیدھے سادھے لوگوں کو جھانسہ دے کر فروخت کیا اور اس غیر قانونی دھندے سے سینکڑوں ارب روپے بٹور لیے، جن لوگوں کے پیسے ڈوبے، وہ آج بھی انصاف ملنے کے منتظر ہیں۔

پچھلے سال بے شمار گھر جو ھا ؤسنگ سوسائٹیوں نے راوی دریا کی زمین لاوارث سمجھ کے پلاٹ بنا کر معصوم لوگوں کو بیچ کر سینکڑوں ارب بنا لیے۔ وہ آج بھی منتظر ھیں کے انکو انصاف ملے۔ برسات آنے والی ھے سیلاب کا خدشہ ھے ۔

وفاقی وزیر نے موسم کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک بار پھر برسات کا موسم آنے والا ہے اور دریا کے کنارے بنائی گئی ان غیر قانونی آبادیوں کو سیلاب کا شدید خطرہ لاحق ہے، اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس سال گزشتہ سال کی طرح کی تباہی و بربادی دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے۔

مزید پڑھیں:غیرملکی خواتین اغواء وزیادتی کیس؛ اسحاق ڈار کےنواسے رضا ڈار نامزد، مقدمہ درج

خواجہ آصف نے اپنے بیان کے آخر میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے مزید معصوم لوگ ایک طرف سیلاب کے ہاتھوں بے گھر ہونے اور دوسری طرف ان بے رحم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے ہاتھوں لٹنے سے پوری طرح محفوظ رہیں، آمین۔