وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزراء کی ملاقات

Calender Icon جمعہ 17 اکتوبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیامریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی ،صوبائی وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے -صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے-