گرومنگ گینگ سرغنہ کی پاکستان حوالگی پر غور، برطانیہ پاکستان رابطہ

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شبیر احمد(Shabbir Ahmid) کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ نے پاکستان سے رابطہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا۔ برطانیہ اس کی پاکستان حوالگی پر غور کر رہا ہے، تاہم اس اقدام کی راہ میں 55 سال پرانا قانون رکاوٹ بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نواک جوکووچ ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی ضروری ہے۔ شبیر احمد کو سخت نگرانی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی گئی ہے۔