پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری (Bushra Ansari)نے اپنے مخصوص انداز میں ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بشریٰ انصاری کے خاندان کے کئی افراد بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جن میں ان کی بہن اسماء عباس اور بھانجی زارا نور عباس شامل ہیں، تینوں کو سوشل میڈیا پر مختلف مواقع پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بشریٰ انصاری اپنی بہن، بھانجی اور داماد اسد صدیقی کے ساتھ آم کھاتی دکھائی دیں۔اس دوران اسد صدیقی اور زارا نور عباس بھی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو میں شریک رہیں۔
گفتگو کے دوران اسماء عباس اور بشریٰ انصاری نے عمر سے متعلق تنقید (ایج شیمنگ) پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آم کھانے کا یہی طریقہ ہے، اب لوگ کسی کو کہیں گے موٹا ہے، کسی کو کہیں گے بڈھی ہے، کوئی کہے گا قبر میں پیر لٹکے ہیں، آخر لوگ ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ اب مارکیٹ میں کچھ نیا لائیں، ہم بور ہو گئے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں، متعدد صارفین نے اداکارہ و ان کے اہلِ خانہ کے بے ساختہ اور مزاحیہ انداز کو سراہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران معاہدے کو بے تاب، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے 1 ہفتہ مہلت دی، ٹرمپ
ایک صارف نے لکھا ہے کہ مجھے یہ لوگ پسند ہیں، یہ بغیر کسی جھجھک کے اپنی بات کرتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ ان سے محبت ہے، بعض دیگر صارفین نے بھی خاندان کے مؤقف سے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔












ہفتہ 4 جولائی 2026 