معیشت موجودہ دور کی سفارتکاری کا انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار

Calender Icon ہفتہ 4 جولائی 2026

نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی سفارتکاری(Diplomatic) میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے۔

استنبول میں پاکستان، ترکیہ بی ٹی بی کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد ہمارا اثاثہ ہے۔وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت

مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی، میڈیسن اسکوائر گارڈن محبت کی یادگار میں تبدیل

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ تجارت سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے رکاوٹوں کو دور کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، آئی ٹی، کان کنی، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔