اسلام آباد: ملک میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (L N G) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن کے لیے مئی میں قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ جبکہ سوئی ناردرن کے لیے مئی میں قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
دوسری جانب مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ میں مزید توسیع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے۔
مزید پڑھیں:5 ارب ڈالر باہمی تجارت کا مشترکہ ہدف کو حاصل کریں گے، وزیر اعظم
محمد علی نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر بھی جاری ہے۔












ہفتہ 4 جولائی 2026 