مودی کو دیے گئے ایوارڈ سستے اے آئی سے بنائے گئے ہیں، وزیر دفاع

Calender Icon ہفتہ 4 جولائی 2026

مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز (A I AWARDS)تخلیق کیے گئے، یہ ایک شرمناک کہانی ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیے گئے ایک ایوارڈ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “من گھڑت اور شرمناک” قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔

مزید پڑھیں:کالام؛ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ایک اور گاڑی جھیل میں جا گری

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مودی کی سستی شہرت کے حصول کی یہ کوشش نہایت شرمناک ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی خود کو مقبول رہنما ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش نے بھارتی قوم کو شرمندہ کردیا ہے۔