خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب، کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم (Weather)گرم اور مرطوب رہنے جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند ایک مقامات پر ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ابیٹ آباد، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور کرم کے اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا بڑا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بنوں اور پٹن میں 43، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، تخت بھائی میں 41، چترال میں 37، کالام میں 29 اور مالم جبہ میں 28 ریکارڈ کیا گیا۔