دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

Calender Icon جمعہ 17 اکتوبر 2025

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا، صوبے میں امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کے لیے امن چاہیے۔