پاکستانی اداکارہ، مصنفہ اور فلم ساز امر خان(Amar Khan) کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے معاشرے میں دولت کی اہمیت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
امر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو ری پوسٹ کی ہے، جس میں موسلا دھار بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا سفید رنگ کی گاڑی کے اگلے ٹائر کی صفائی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو کے پسِ منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے، جس میں کہا گیا ہے مرد کو مرد نہیں بناتا، پیسہ ہی مرد بناتا ہے۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ صرف حقیقت لکھا ہے اور اس کے ساتھ ایک بینڈیج اور گلابی دل کا ایموجی بھی شامل کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:باپ و بچوں کے تعلق میں دوستی و احترام ہونا ضروری ہے: یاسر نواز
امر خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، متعدد صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں مالی ذمے داری ہی اصل معیار ہے تو بہت سی خواتین بھی اپنے گھروں کی کفالت کرتی ہیں، اس لحاظ سے وہ بھی گھر کی مرد ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امر خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2017ء میں کیا تھا، وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ فلم دم مستم کی شریک پروڈیوسر، مصنفہ اور مرکزی اداکارہ بھی رہ چکی ہیں، جبکہ فلم سازی اور اسکرین رائٹنگ کے شعبے میں بھی ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔












منگل 7 جولائی 2026 