نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی۔

انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں۔ ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس،حج پالیسی وپلان 2027-2030 سمیت متعدد منصوبے منظور

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے انقرہ پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔