سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

سعودی عرب(Saudi Arabia) نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz)میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے جو بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:کولمبیا کو پنالٹی ککس پر شکست، سوئٹرز لینڈ کی 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں سمندری راستوں کے تحفظ اور عالمی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔