امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی(Mohsen Rezaee) کا کہنا ہے کہ امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا آبنائے ہرمز میں متبادل راستہ بنانے کی امریکی کوششیں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنیں گی۔

محسن رضائی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ واضح ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا۔

مزیدپڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کے باوجود آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک مکمل بحال نہ ہوسکی

محسن رضائی نے خطے سے امریکہ کے انخلا پر بھی زور دیا اور ایران کے سابق رہنما کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔