جس امریکی اڈے سے حملہ ہوگا ہماری فوج اسے نشانہ بنائے گی،ایران

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ (Iranian Ministry of Foreign Affairs)کا کہنا ہے کہ جس امریکا اڈے سے حملہ ہوگا ہماری فوج اسے نشانہ بنائے گی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا حملے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہیں، حالیہ کشیدگی کے سنگین نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کےغیر قانونی حملوں نے مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں کو بے معنی بنا دیا۔ آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے مفاہمتی یادداشت کو غیرموثر بنارہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:دنیا کی 99 فیصد آبادی آج بیک وقت سورج کی روشنی میں ہو گی

دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں میں ایک نیوی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق نیوی اہلکار ماشہر کے علاقے میں امریکی حملے میں شہید ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے رات گئے ایران میں 80 سے زائد فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق کارروائی ایران کی جانب سے بحری گزرگاہ میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔ حملوں میں ایران کے جزیرہ قشم، خارگ، سیرک اور بندرعباس میں واقع فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔