ویمنز انڈر 19 ٹی 20 میچز، جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو کراچی پہنچے گی

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

مہمان ٹیم کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت ترین حفاظتی انتظامات ہوٹل پہنچایا جائے گا۔آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ(Asia Cup) اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 5 میچز پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ مہمان ٹیم کی کپتان نیکی وین سورس ہیں۔دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک شبینہ تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی۔

جبکہ سیریز کا پہلا نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ 14، دوسرا 17، تیسرا 19، چوتھا 22 اور پانچواں و آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔دریں اثنا پی سی بی کے تحت ویمن انڈر19 فٹنس اور اسکلز کیمپ جمعرات کو ختم ہوگا۔

ہیڈ کوچ و کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی، نیشنل بنک اسٹیڈیم پر یکم جولائی سے شروع ہونے والے کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

کیمپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا۔ دوسری جانب کیمپ کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 ویمن اسکواڈ کی کھلاڑی مقامی ہوٹل منتقل ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فضا فیاض، الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔