صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی(Cripto Currency) سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا۔
صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی مال نہیں ہے بلکہ کھاتے میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ چاہے یو ایس ڈی ٹی میں ہو یا کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو ، کرپٹو کرنسی سے خریدنا جائز نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:بغیر اطلاع اے آئی تصاویر کی تیاری، انسٹاگرام صارفین کیسے بچ سکتے ہیں؟
مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق سامنے آنے والا فتویٰ مفتی تقی عثمانی کا ہی ہے۔












جمعرات 9 جولائی 2026 