سعودی ولی عہد کی ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Calender Icon بدھ 17 ستمبر 2025

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا الیمامہ پیلس ریاض میں استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض ریجن، شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے پہلے الیمامہ پیلس میں حکام سے ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں باضابطہ بات چیت بھی ہوئی۔

اس سے پہلے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف،  وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب،  وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔