منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 اور 7 جولائی کو بھی مختلف کارروائیوں میں 26 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جس سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں جدید انٹیلی جنس، فضائی نگرانی اور زمینی دستوں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے پاک بنایا جا سکے۔
دوسری جانب خضدار کے زیدی علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر کیے گئے حملے کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پاک فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی میں 8 دہشتگردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز کے دوران مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 75 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا اور خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر جرات، عزم اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
محسن نقوی نے حالیہ کارروائیوں میں مزید 13 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز سیکیورٹی اداروں کی مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرینگے، دانیال چوہدری
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور دہشتگرد عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔












جمعہ 10 جولائی 2026 